عدالتی حکم پر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

Published On 07 December,2023 01:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالت کے حکم پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا گیا اور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا تھا جس کے بعد شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا۔

عدالت نے شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکال کر عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔