اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت جاری ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی لیگل ٹیم اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔
نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اپیل پر دلائل کا آغاز کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں قائد ن لیگ نواز شریف کو 7 سال قید اور 2.5 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی، سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل جمع کرا رکھی ہے۔
دوسری جانب العزیزیہ ریفرنس میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی آج سماعت ہوگی۔
نیب نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے کم سزا سنائی، اضافہ کیا جائے۔