9 مئی مقدمات : شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Published On 09 December,2023 10:21 am

راولپنڈی : (دنیانیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی ڈویژن نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کیخلاف 9 مئی کے درج مقدمات کے خلاف سماعت ہوئی ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

شیخ رشید کے خلاف مقدمات کا تمام ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا ، سرکاری وکلاء نے حتمی دلائل کے لیے 4 جنوری تک وقت دینے کی استدعا کر دی۔

عدالت نے حتمی دلائل کے سرکاری وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

بعدازاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیان وہی ہے میں 8 تاریخ کی رات کو آیا اور میں 16 کو نہیں تھا، ان دس کیسز سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اللہ بہتر کرے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ اگر میں زندہ رہا تو قلم دوات سے حلقہ 55، 56 اور 57 سے لڑوں گا، اداروں کا ہمیشہ میں نے احترام کیا ہے۔