لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس نے اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے آج اسے سرخرو کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ، قائد محمد نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہوگئے ہیں، آج عوام کے سامنے اِن جعلی، جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جس میں انصاف ملتے ملتے 7 سال گزر گئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا، انشاءاللہ نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے، ملک و قوم کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں رُکا تھا۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 12, 2023
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار، مہنگائی میں کمی، ترقی کی شرح 6.1 ، انشاء اللہ سب ٹھیک کرے گا وزیراعظم محمد نواز شریف۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ کے فضل سے، اللہ کے کرم سے اچھا وقت آئے گا، پاکستان کو مبارک ہو۔