درابن میں شہید ہونیوالے والے جوان آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Published On 13 December,2023 10:23 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12 دسمبر 2023ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کےحملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان اپنے اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔