اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن ابھی تک الیکشن کی تیاریاں مکمل نہ کر سکا، نئی حلقہ بندیاں مکمل ہوگئیں لیکن ووٹرز کا ڈیٹا مکمل نہیں۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضلعی سطح پر اور حلقہ وائز ڈیٹا تیار کیا جا رہا ہے، ڈیٹا مکمل ہوتے ہی جاری کر دیا جائے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ سینٹرلائز ہونے کے باعٹ ڈیٹا بھی اسلام آباد میں تیار کیا جا رہا ہے۔