اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ سے معطل ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال سپریم کورٹ کے سامنے رکھی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کل رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کا امکان ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ہمراہ ڈی جی لاء بھی سپریم کورٹ جائیں گے، رجسٹرار سپریم کورٹ کو باقاعدہ طور پر صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹرز کا ڈیٹا مکمل نہ ہو سکا، الیکشن کی تیاریاں ادھوری رہ گئیں
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی سفارش کی تھی، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں کسی بھی رکاوٹ سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔