لاہور: قرطبہ چوک میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق

Published On 18 December,2023 10:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں قرطبہ چوک کے قریب ایل او ایس کی جانب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 35 سالہ قیصر اور 8 سالہ مرتضیٰ کے ناموں سے ہوئی جبکہ 34 سالہ گلناز شدید زخمی ہوئی۔

ریسکیو حکام نے جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا جبکہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔