لاہور: مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published On 15 December,2023 01:58 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

لاہور کے علاقے شاد باغ میں 4 مبینہ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے ناکے پر ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے، ملزمان کی شناخت ذیشان اور عابد کے نام سے ہوئی، دونوں درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔