بہاولنگر: موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 14 December,2023 04:40 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولنگر کے علاقے چک 107 کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ہائی وے پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔