فیروزوالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو مارا گیا

Published On 14 December,2023 02:18 am

فیروزوالا: (دنیا نیوز) فیروزوالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں خطرناک ڈاکو مارا گیا۔

ڈی پی او زاہد نواز نے بتایا ہے کہ پولیس ڈاکو علی شان کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستے میں گھات لگائے 9 ڈاکو ملزم کو چھڑوا کر فرار ہو گئے، ونڈیالہ دیال شاہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

زاہد نواز نے مزید بتایا ہے کہ ڈاکوؤں سے 2 گھنٹے کی مسلسل فائرنگ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران علی شان مردہ حالت میں پایا گیا، ہلاک ہونے والا خطرناک ڈاکو ڈکیتی، قتل اور راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔