پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

Published On 14 December,2023 08:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ صفر ہونے سے موٹر وے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک، سیالکوٹ موٹر وے کو لاہور سے سمبڑیال تک بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب موٹروے ایم 4 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پنڈی بھٹیاں تک اور موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔