بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

Published On 19 December,2023 11:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی، بیرسٹر سلمان صفدر کے معاون وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت معاون وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ سلمان صفدر لاہور میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا، عدالت نے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔