کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، خط کے متن میں کہا گیا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے تین دن کا وقت دیا گیا، بلوچستان کے حلقے رقبے کے لحاظ سے باقی صوبوں سے مختلف ہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی جمع کرانا ہوتی ہیں، اضافی دستاویزات کے حصول اور دور دراز علاقوں کے باعث تین دن کا وقت کم ہے۔
بی اے پی نے خط میں مطالبہ کیا کہ پولنگ کی تاریخ تبدیل کئے بغیر کاغذات نامزدگی میں دو روز کی توسیع کی جائے۔