لاہور: (حسن رضا) مسلم لیگ ن نے جنوری کے تیسرے ہفتے سے 6 فروری تک ملک بھر میں انتخابی جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف ملک بھر میں 14 جلسوں سے خطاب کریں گے، شہبازشریف 18 جلسوں سے خطاب کریں گے، مریم نواز، حمزہ شہباز بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق انتخابی جلسے لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپو، گوجرانوالہ، راولپنڈی، کراچی سمیت 27 اضلاع میں کئے جائیں گے، انتخابی جلسوں سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل جنوری کے دوسرے ہفتے تک دیدی جائے گی۔