سینیٹ: سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈا کیخلاف قرار داد منظور

Published On 01 January,2024 05:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس میں افواج پاکستان اور دفاعی ایجنسیوں کے مخالف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرار داد کے متن کے مطابق ملکی دفاع خاص طور پر مخالف ہمسایہ کے تناظر میں مضبوط فوج اور دفاعی ایجنسیاں ناگزیر ہیں، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مسلح افواج اور دیگر دفاعی ایجنسیوں کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں، ملوث افراد کیلئے عوامی عہدے سے 10 سال تک کی نااہل کی سزا ضروری ہے، سینیٹ اجلاس میں قرار داد سینیٹر بہر مند تنگی کی جانب سے پیش کی گئی۔