پشاور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے کہا کہ کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کررہا، ہم اپنے منشور پر عمل کریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مقابلہ سیاست کے میدان میں اچھا ہوتا ہے، مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں، 13 جنوری کے بعد امیدواروں کو سامنے لائیں گئے، الیکشن ہو رہے ہیں ہمیں کوئی خدشہ نہیں ہے، الیکشن کی تیاری سب شروع کریں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ جو بھی کرے گا ان کو نقصان ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، کسی کی بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہی، خیبرپختونخوا کی خدمت کی ہے، ہر ضلع میں کام کیا ہے۔