اسلام آباد: (دنیانیوز) سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا ، تحریری جواب میں مختلف کتابوں کے حوالہ جات موجود ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں ۔
تحریری جواب میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی یو ایس بی اور سی ڈی سمیت انٹرویو کی انگریزی اور اردو میں ٹرانسکرپٹ بھی جمع کرائی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بنچ 8 جنوری کو ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کی سماعت کرے گا۔