اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے ناراض کارکنوں نے 'پیپلز پارٹی جیالا الائنس' کے نام سے اپنا نیا گروپ بنا لیا۔
جیالا الائنس نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر دیئے، جیالا الائنس کے تینوں حلقوں کے امیدواروں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
جیالا الائنس نے این اے 46 اسلام آباد سے ملک شبیر بابر، این اے 47 سے چودھری ذوالفقار علی کو امیدوار نامزد کر دیا، این اے 48 سے راجہ ہمایوں نذیر جیالا الائنس کے امیدوار ہوں گے۔
جیالا الائنس کے امیدواروں کا کہنا تھا کہ قیادت پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو اعتماد میں لے کر پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ کرے۔