اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں انتخابات کے التوا سے متعلق قرارداد کی منظوری پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا ردعمل بھی آگیا۔
سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان نے کہا کہ قرارداد سے عوامی نیشنل پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، قرارداد کے وقت اے این پی کے دونوں اراکین موجود ہی نہیں تھے۔
پارلیمانی لیڈر اے این پی کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین واضح کرچکے ہیں کہ اے این پی بروقت انتخابات چاہتی ہے، اے این پی انتخابات کیلئے تیار ہے اور امیدواروں کا اعلان بھی کرچکی ہے۔