اسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکاری اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جا سکا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چودھری کے خلاف سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی۔
پراسیکیوٹر اور فواد چودھری کے وکیل قمر عنایت راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چودھری نیب کی حراست میں ہیں، ان کی دوسرے کیس میں درخواستِ ضمانت کے ساتھ آئندہ سماعت رکھ لیں۔
عدالت نے فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔