شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری اپیل بھی مسترد

شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری اپیل بھی مسترد

سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت کی جس میں درخواست گزار حسنین چوہان نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے این اے 242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا۔

درخواستگزار نے کہا کہ شہباز شریف نے بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے، آر او کا فیصلہ کالعدم دے کر شہباز شریف کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔

الیکشن ٹریبونل نے درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد اس کی اپیل مسترد کردی تاہم تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔