کوہاٹ: دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

Published On 10 January,2024 07:50 am

کوہاٹ: (دنیا نیوز) کوہاٹ میں 10 سے زائد دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے کوہاٹ کے علاقے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور شہری نور محمد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کرنے پر دہشتگرد فرار ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔