پشاور: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد خیبرپختونخوا بار کونسل نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
بار کونسل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اور ملحقہ اضلاع میں عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ ہو گا، پشاور سمیت 11 اضلاع میں وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
عدالتوں کے سامنے فائرنگ افسوسناک ہے، ملزم کا اسلحہ سمیت اندر آنا قابل مذمت ہے، بار کونسل کی جانب سے باجوڑ حملے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
بار کونسل کے مطابق حکومت عدالتوں کو فول پروف اور موثرسکیورٹی فراہم کرے، اگر سکیورٹی فراہم نہیں گئی تو ہڑتال میں توسیع کریں گے، وکلاء بھی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جامہ تلاشی میں تعاون کریں۔