پشاور: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے زیر صدارت سرکاری و نجی میڈیکل کالجز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں مختص نشستوں کو بڑھانے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کو بریفنگ دی گئی کہ خیبر پختونخوا میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی کل 3 ہزار 260 سیٹیں ہیں، سیٹیں کم ہونے کی وجہ سے ہر سال 25 ہزار سے زائد امیدوار داخلوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کو بتایا گیا کہ سرکاری میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ملنے پر طلبہ خطیر رقم خرچ کرکے دوسرے صوبوں اور بیرون ملک جاتے ہیں۔