پشاور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے ایبٹ آباد میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ہزارہ کیمپس بارے بریفنگ دی گئی، کے ایم یو ہزارہ کیمپس میں مختلف شعبہ جات میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے کورسز کرائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے ایبٹ آباد میں ایوب کالج آف ڈینٹسری کا بھی باضابطہ افتتاح کیا، اے ایم سی میں آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ اینڈ پیشنٹ فیسلی ٹیشن سینٹر اور کورنیا ٹرانسپلانٹ سروس کا بھی افتتاح کیا۔
سید ارشد حسین نے کہا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ہزارہ ڈویژن کا سب سے بڑا تدریسی ہسپتال ہے، ہسپتال کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے، ہسپتال کے مسائل کے حل کیلئے تمام متعلقہ محکموں کا جلد اجلاس بلایاجائے گا، نگران وزیراعظم کے اعلان پر ایوب میڈیکل کالج اور خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد اس سلسلے میں کام شروع کیا گیا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی ملنے کے بعد آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔