لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی )اپ گریڈیشن پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈی لائن مقرر کردی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 31 جنوری تک اپ گریڈیشن پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی، 3 شفٹوں میں کام کرنے کا حکم بھی دیا، ہر شفٹ میں 500، 500 لیبر فورس لگانے کی ہدایت کر دی، نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی وزراء روزانہ رات کو وزٹ کر کے پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
محسن نقوی نے پلستر کے دوران ٹائلز لگانے پر اظہار ناراضگی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ٹائلز کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں، محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ مختلف فلورز پر بھی گئے، بیسمنٹ کا بھی معائنہ کیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کیا، تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا حکم دیا، سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا بھی حکم دیا، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری صحت نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔
بعدازاں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے جہاں انہوں نے پی آئی سی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے 31 دسمبر تک پی آئی سی کے ایمرجنسی بلاک کے گراؤنڈ فلور کو کھولنے اور 15 جنوری تک ہسپتال کی اپ گریڈیشن کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بائیو گیس کے کام کو آج رات تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تھرڈ فلور کو آج ہی 100 فیصد محکمہ تعمیرات ومواصلات کے حوالے کرنے کا حکم دیا، محسن نقوی نے مین گیٹ کے قریب لیب کو لیکشن سینٹر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کا حکم دیا، ایمرجنسی اور دیگر فلورز کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔