کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بلوچستان کی زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے وزیراعظم کو بلوچستان میں زرعی شعبے کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، وفد نے وزیراعظم کو بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل بارے بھی بتایا۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود ریاست کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، انوارالحق کاکڑ نے صوبائی انتظامیہ کو بجلی کی فراہمی، آبپاشی اور کسانوں کے دیگر مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔