اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ نجکاری آرڈیننس کے تحت پی آئی اے کے معاملات چلانا شروع کر دیئے۔
نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری سے متعلق 123 کیسز مختلف ہائی کورٹس میں زیر سماعت ہیں، نجکاری سے متعلق ہائی کورٹس میں بعض کیسز30 سال پرانے بھی ہیں، صدارتی آرڈیننس کا مقصد نجکاری شفاف وقابل احتساب بنانا ہے۔
فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے پر آخری مراحل میں سکیم آف ارینجمنٹ طے کر رہے ہیں، پی آئی اے پر قرضوں کے بوجھ کا حل نکالنے کے لئے کام کر رہے ہیں، پی آئی اے کے اثاثوں کی مالیت کا تعین کرنا نجکاری کے لئے اہم عمل ہے۔
نگران وزیر نجکاری نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی مالیت طے ہوتے ہی وفاقی کابینہ کو پیش کریں گے، نیویارک روز ویلٹ ہوٹل پر مشیر کا چناؤ کیا ہے، روز ویلٹ ہوٹل پر ابھی مذاکراتی عمل شروع ہوگا، روز ویلٹ کے مذاکراتی عمل میں وزارت قانون سے بھی مدد لیں گے۔