کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ پہنچ گئے، نگران وزیراعظم کا ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے استقبال کیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ میں قیام کے دوران گورنر بلوچستان، نگران وزیراعلیٰ اور نگران وزراء سے ملاقاتیں کریں گے، نگران وزیراعظم پی ٹی وی سٹیشن کا دورہ کرنے کے علاوہ سی ایم ہاؤس میں یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔
— Chief Minister Delivery Unit - Balochistan (@CMDUBalochistan) August 25, 2023
نگران وزیراعظم کو امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔