ایبٹ آباد: )دنیانیوز) ہزارہ موٹر وے پر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 6 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
افسوس ناک حادثہ ہزارہ موٹر وے شاہ مقصود کے قریب تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ، تصادم سے 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔
جاں بحق اور زخمیوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔