حیدرآباد: (دنیا نیوز) کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے موٹرسائیکل سوار خاتون دریائے سندھ میں گر کر جاں بحق، بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ کوٹری ریلوے پل پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر کار سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار خاتون دریا میں جاگری اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ اطہر بیگم کے نام سے ہوئی جو بیٹے کیساتھ موٹرسائیکل پر حیدر آباد سے کوٹری کی جانب جارہی تھی، مقامی افراد اور پولیس نے لاش کو دریا سے نکال کر رکشہ میں ہسپتال منتقل کیا۔
حیدرآباد ہسپتال میں ڈاکٹروں نے طبی معاٸنہ کے بعد خاتون کی موت کی تصدیق کردی۔