کراچی: (ویب ڈیسک) نگران سندھ حکومت نے صوبے میں ویکسین کی فراہمی پر مامور خواتین ورکرز کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
خواتین ویکسی نیٹرز کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی سے دوران سفر ان کا وقت بچے گا اور وہ فکسڈ پوائنٹس کے علاوہ بھی دیگر مقامات پر اپنی خدمات انجام دے سکیں گی۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے 55 خواتین ویکسی نیٹرز کو بائیکس فراہم کی جائیں گی جس سے انہیں سینٹر تک پہنچنے میں سہولت میسر آئے گی، بائیکس کی تقسیم کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گا۔
محکمہ صحت سندھ نے مزید کہا کہ خواتین ویکسی نیٹرز کو مخصوص یونیفارم بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ ان کو بائیک چلانے کی ٹریننگ دو سے تین روز میں خواتین ٹرینرز شروع کروائیں گی۔