حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔
حیدر آباد کے علاقے بی سیکشن تھانے کی حدود میں 2 مسلح ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا، گرفتار ملزم کی شناخت علی رضا کی نام سے ہوئی جس کا تعلق خطرناک ڈکیت گینگ سے ہے، ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔