کراچی: (دنیا نیوز) جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹم حکام کے مطابق 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات جدہ لے جانے کیلئے انتہائی مہارت سے سوٹ کیس میں چھپائی گئی تھی، سمگلنگ کرنیوالے مسافر کی شناخت سکندر زیب کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
کسٹم حکام نے مزید بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔