سندھ رینجرزاور پولیس کی کارروائی، غیرملکی کےاغوامیں ملوث ملزم گرفتار

Published On 27 December,2023 11:04 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کےاغوامیں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ سےغیرملکی کےاغوامیں ملوث ملزم کوگرفتار کیا گیا، ملزم نے افریقی نژاد غیر ملکی اموبی کو 26 دسمبر کو اغواء کیا تھا ، غیر ملکی باشندے کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا ۔

ترجمان کے مطابق اغواء کی ایف آئی آر تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہے ، گرفتار ملزم نے غیرملکی شہری اموبی کو پیسے کے لین دین کے تنازعہ کی وجہ سے اغواء کیا تھا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ رینجرزسندھ اورپو لیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مشتر کہ ٹیم تشکیل دی اور تکنیکی ذرائع کااستعمال کرتےہوئےملزم کوسہراب گوٹھ سےگرفتار کر کے مغوی کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ۔

گرفتارملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔