قصور: دھند کے باعث ٹرک بجلی کے پول سے ٹکرا گیا، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 27 December,2023 06:27 am

قصور: (دنیا نیوز) قصور میں ٹرک بجلی کے پول سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

افسوسناک حادثہ قصور کے علاقے حبیب آباد میں پیش آیا جہاں شدید دھند کی وجہ سے ٹرک سامنے آنے والے بجلی کے پول سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی ہونے والے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔