شجاع آباد: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا

Published On 27 December,2023 02:42 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈکیتی کا واقعہ شجاع آباد کے علاقے موضع لطف پور میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر ملزموں نے اسے گولیاں مار دیں۔

پولیس کے مطابق گولیاں لگنے سے شہری شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔