ملتان: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور جمیعت علمائے اسلام کے وفد میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ پنجاب میں انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی رابطہ کیا گیا، بلاول بھٹو نے پنجاب کے حوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مکمل اختیار یوسف رضا گیلانی کو دے دیا۔