مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) سیاست دان ووٹ حاصل کرنے کے لیے حامیوں سے قرآن پاک پر حلف لینے لگے۔
سابق ایم این اے باسط سلطان بخاری نے الیکشن میں حمایت کے لیے قرآن پاک پر حلف لیا، باسط سلطان کی جانب سے اپنے فیصلوں کی تائید کے لیے قرآن پاک پر حلف لینے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
— faisal khan bangash (@faisalkhanbang6) December 25, 2023
باسط سلطان بخاری آئندہ انتخابات میں این اے 177 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں، باسط بخاری 2018 کے اليكشن میں آزاد حیثیت میں کامیاب ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔