پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کیخلاف سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس مشکلات کا شکار، چاروں بڑی سیاسی جماعتوں کا مختلف مقامات پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تاحال اتفاق نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف)، اے این پی، پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل این کا پشاور کی مختلف نشستوں پر ڈیڈلاک برقرار ہے، سیاسی جماعتوں کے مابین پشاور کی تین سے چار اہم حلقوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
بتایا گیا ہے کہ چارسدہ، مردان، صوابی اور سوات کے بھی اہم حلقوں پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ترجمان جے یوآئی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی جانب سے ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ 3 سے 4 روز میں ڈیڈلاک ختم ہونے کی توقع ہے۔