کراچی: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام نے سندھ بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدوار میدان میں اتار دئیے۔
علامہ راشد محمود سومرو این اے 194 لاڑکانہ، پی ایس 5 کندھ کوٹ سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے، اسلم غوری کراچی این اے 235، پی ایس 97 سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔
سائیں عبدالقیوم ہالیجوی این اے 201 سکھر، این اے 199 گھوٹکی، پی ایس 6 کندھ کوٹ سے امیدوار ہوں گے، ناصر محمود سومرو این اے 196 قمبر شہداد کوٹ، پی ایس 106 لیاری، پی ایس 18 گھوٹکی سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔
سائیں عبداللہ مہر این اے 193 شکار پور، ڈاکٹر ابراہیم جتوئی این اے 192 شکار پور سے امیدوار ہوں گے، میر عابد خان جتوئی پی ایس 08 شکار پور سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے، آغا ایوب شاہ این اے 200 سکھر، میر شاہ زین بجرانی این اے 191 کندھ کوٹ سے امیدوار ہوں گے۔
امیر بخش عرف میر مہر پی ایس 25 سکھر، پپو خان چاچڑ پی ایس 21 گھوٹکی سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے، عبدالرزاق عابد لاکھو این اے 197 قمبر شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔
مولانا نور الحق این اے 239 لیاری، مولانا نصیر الدین سواتی این اے 244 کراچی غربی سے امیدوار ہوں گے، سمیع سواتی پی ایس 116 کراچی سے جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔
قاری محمد عثمان این اے 243 کیماڑی ،پی ایس 114 شیرشاہ کراچی سے امیدوار ہوں گے، عمر صادق پی ایس 111 کیماڑی سے جمعیت علمائے اسلام کی نمائندگی کریں گے۔