منڈی بہاؤالدین: نامعلوم افراد نے 2 بھائیوں کو گولیاں مار دیں، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

Published On 26 December,2023 06:11 am

منڈی بہاؤالدین: (دنیا نیوز) منڈی بہاؤالدین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھائی قتل جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

قتل کا افسوسناک واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے منظور آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے دو بھائیوں کو گولیاں مار دیں جس کی وجہ سے دونوں شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو ایک بھائی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔