لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں۔
سخت سردی میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کھانے کے اوقات میں گیس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے بیشتر شہروں میں گیس گھنٹوں غائب رہنا معمول بن چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سمیت دیگر کئی شہروں میں 3 مقررہ اوقات میں بھی پورا پریشر نہیں دیا جا رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو ناشتے اور کھانے کے وقت میں بھی گیس میسر نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں گیس کی طلب اور رسد میں فرق 900 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا ہے، شہر میں گیس کی ضرورت 2100 ملین اور سپلائی صرف 1200 ملین کیوبک فٹ کے لگ بھگ ہے۔