راولپنڈی ایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ، 4 افرادانتقال کرگئے

Published On 25 December,2023 08:58 am

راولپنڈی : (دنیا نیوز) راولپنڈی ایکسپریس وے پر ڈھوک کالا خان سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں4افراد انتقال کرگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثہ کار اورموٹر سائیکل کے تصادم کے باعث پیش آیا ، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے، انتقال کرنیوالوں میں دو افراد اور زخمیوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔