وزیراعلیٰ پنجاب کا تھانہ اسلامپورہ کو نئی عمارت میں شفٹ کرنے کا حکم

Published On 24 December,2023 10:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ اسلام پورہ کو نئی عمارت میں شفٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تھانہ اسلامپورہ کا دورہ کیا، دورے کے دوران تھانے کی خراب حالت دیکھ کر فوری نوٹس لیتے ہوئے 31 دسمبر سے قبل تھانے کو نئی عمارت میں منتقل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔

محسن نقوی نے موقع پر ہی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو ہدایات دیں اور اسلام پورہ تھانہ کو اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت 40 تھانوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، حوالات میں بند ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا۔

محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی درخواستوں پر پراگرس کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ نے ایف آئی آر کے بروقت اندراج کا بھی حکم دیا۔