لاہور: (دنیا نیوز) نگران حکومت پنجاب نے انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو وظیفہ دینے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں کو آگے لے جانے کے لیے اقدامات کریں گے، صوبے میں کھیلوں کے لیے 2 سال کا شیڈول تیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈر 16 پروفیشنل سپورٹس کے لیے الگ الگ کیلینڈرز تیار کیے ہیں، انڈر 16 کے ہر کھلاڑی کو 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ 18 کھیلوں کے لیے پروفیشنل ٹیمیں بنائیں گے، ابتدائی طور پر 6 کھیلوں کے مقابلے کروائے جائیں گے۔
مشیر کھیل نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں کھیلوں کے لیے تمام سہولیات مہیا کر رہے ہیں، کھیلوں کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے جبکہ کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہیں۔