پنجاب میں شدید دھند کے ڈیرے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹرویز مختلف مقامات سے بند

Published On 27 December,2023 04:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ، ائیرپورٹ، کینال روڈ، صحافی کالونی اور دیگر علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے سمبڑیال تک بند کر دی گئی، موٹرویز ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک، مو ٹرویز ایم 3 فیض پور سے سمندری تک اور موٹرویز ایم 5 شیر شاہ سے اُچ شریف تک بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹرویز پولیس کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، اس موسم میں بہترین سفری اوقات صبح 10 سے شام 6 بجے تک ہیں، سفر کرنے والے معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، اس کے علاوہ شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔