کراچی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

Published On 27 December,2023 05:04 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

شادی میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں شہریوں کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مارا اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ہوائی فائرنگ کر کے قانونی کی خلاف ورزی کی، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔