پیرس : (ویب ڈیسک ) فرانس کے دارلحکومت پیرس سے تقریباً 40 کلو میٹر مشرق کی طرف واقع شہر میں اپارٹمنٹ سے پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی پراسیکیوٹر نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ کرسمس کے دن پیرس کے مشرق میں میوکس قصبے کے ایک اپارٹمنٹ سے پانچ لاشیں ملی تھیں، قتل کی تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔
خبررساں ادارے کے مطابق متاثرین میں ایک خاتون اور اس کے چار چھوٹے بچے شامل ہیں، پولیس 33 سالہ والد کی تلاش کر رہی تھی جو "مفرور" تھا۔
پراسیکیوٹر جین بپٹسٹ بلیڈیئر نے خبررساں ادارے کو پانچ لاشیں ملنے کی تصدیق کی ، ورسیلز جوڈیشل پولیس سروس تحقیقات کر رہی ہے۔
پیرس کے علاقے میں حال ہی میں بچوں کی ہلاکتوں کا ایک سلسلہ سامنے آیا ہے، نومبر کے آخر میں ایک 41 سالہ شخص نے اپنی تین بیٹیوں جن کی عمریں 4 سے 11 سال تھیں، کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
ایک ماہ قبل اکتوبر میں ایک فوجی سپاہی نے اپنی تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنے گھر میں خود کشی کر لی تھی۔